• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی کیرئیر فیئر: اکیڈمیا، انڈسٹری رابطے کو مضبوط کرتا ہے، ڈاکٹر طفیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبا کے لیے کریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پچاس سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹرمحمد طفیل کا کہنا تھا کہ اس کیرئیر فیئر، میلے کا مقصد طلبا کو روزگار، تربیت، انڈسٹری سے براہِ راست رابطے اور کیریئر گائیڈنس فراہم کرنا تھا۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک روزہ کرئیر فیئر میں مختلف شعبوں کے انجینئرنگ، کنزیومر گڈز، آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سول انجینئرنگ، بینکنگ، ای کامرس، فنانس، سوشل سیکٹر اور ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز قائم کیے، جہاں طلبا نے ایک جانب جاب انٹرویوز دیئے اور دوسری جانب سی وی جمع کروائی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریل لائژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی ذوالقرنین اور جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی ڈگری پروگرام کے دوران ہی طلبا میں وہ عملی مہارتیں پیدا کرتی ہے، جو انہیں مارکیٹ میں قابلِ قبول بناتی ہیں۔ترجمان جامعہ این ای ڈی فروا حسن کے مطابق طلبا نے انڈسٹری کی ضرورتوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں ۔

ملک بھر سے سے مزید