• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن، دو ماہ سے میڈیکل سہولیتیں معطل، ملازمین علاج کیلئے در بدر

کراچی(طاہر عزیز)کراچی واٹر کارپوریشن، دوماہ سے میڈیکل سہولیتیں معطل،ملازمین علاج کیلئے در بدر، 90 فیصد بجٹ ختم، صرف ایمرجنسی کیسز چل رہے ہیں، جلد پالیسی بنائیں گے، ترجمان ،کراچی واٹر کارپوریشن میں ملازمین کی دو ماہ سے میڈیکل سہولتیں بند، پورےسال کا بجٹ سات ماہ میں ختم ہو گیا، چھوٹے گریڈ کے اسٹاف کے لئےعلاج معالجہ مشکل ہو گیا،ملازمین نے بتایا کہ وہ ذاتی خرچ پر اپنا اور اہل خانہ کا علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ ایمرجنسی میں اسپتال داخل کر رہے ہیں نہ ہی پینل پرمیڈیکل اسٹور دوائیاں دے رہے ہیں۔ ملازمین نے شکوہ کیا کہ اس ضمن میں سی بی اے اور دیگر یونینزکی واٹر کارپوریشن انتظامیہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے، دریں اثنا ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ رواں برس کا نوے فی صد میڈیکل بجٹ خرچ ہو چکا ہے۔دس فی صد بچ جانے والی رقم کو صرف ایمرجنسی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ جاری ہے، تاہم اس سلسلےمیں ادارہ جلد پالیسی بنا لے گا تاکہ واٹر کارپوریشن کے ملازمین کو مکمل میڈیکل سہولتیں مل سکیں۔

ملک بھر سے سے مزید