کراچی ( جنگ نیوز)پاکستان کی سرکاری توانائی کمپنی —پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) — سمندر کی زمین واپس حاصل کر کے ایک مصنوعی جزیرہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ تیل اور گیس کی تلاش (ایکسپلوریشن) کو بڑھایا جا سکے۔امریکی مالیاتی اورتجارتی خبروں کے میڈیا بلوم برگ کے مطابق یہ جزیرہ سندھ کے ساحلی علاقے، تقریباً 30 کلومیٹر سمندر کے اندر، سُجوال کے نزدیک بنے گا۔جزیرے کی اوچائی چھ فٹ رکھی جائے گی ۔