• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ٹرائی نیشن سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرا نہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کووزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرا نہ دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کرکےجس جذبے، مہارت اور لگن مظاہرہ کیا وہ قابلِ ستائش ہے تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں، میچوں میں کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام کی ایسی مثال قائم کریں جو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہو، انہوں نے کہا کہ پی سی بی، چیئر مین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سربراہی میں سیریز کے تمام میچز بہترین انتظامات، مؤثر حکمتِ عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے ہورہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید