اسلام آباد(اسرار خان)عا لمی شپنگ کی بڑی کمپنی مرسک (Maersk) نے پاکستان کے لیے اپنے 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی تصدیق کی ہے، جو حالیہ برسوں میں ملک کی بندرگاہوں اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ طور پر ملنے والے سب سے اہم فروغ میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں گڈانی کے مقام پر ایک نئی بندرگاہ، ایک جدید شپنگ ٹرمینل اور توسیعی گودام اور سپلائی چین کی سہولیات کی ترقی پر مرکوز ہے۔ اس اقدام کو پاکستان کی بحر ی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور علاقائی تجارت کے رابطوں کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔