• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کونسل ہال پشاور میں میئر پشاور کی کھلی کچہری

پشاور (جنگ نیوز) سٹی کونسل ہال میں بلدیاتی نمائندوں کے علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید،چیف ٹریفک آفیسر زاہداللہ ، ایس پی ایر، ڈی ایس پیز اور پشاور کے بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں جس میں تحصیل چیئرمین کلیم اللہ ،ارباب وصال ،محمود الحسن، شہزاد خلیل، ولی محمد،اخونزادہ زاہد ا للہ ،پرویز وقا ر او ر دیگر بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے سی سی پی او کو آگاہ کیا اور پشاور کے لیے ڈاکٹر میاں سعید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔
پشاور سے مزید