راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 7موٹر سائیکلوں، 15موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ہکلہ میں 2موٹر سائیکل سوار اسدخان سے گن پوائنٹ پر 11ہزار روپے اور موبائل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار عدنان علی سے 30ہزار روپے اور موبائل چھین کرفرار ہو گئے، راجہ بازار میں ارسلان کیانی کی سوزوکی گاڑی سے اٹیچی کیس،بیگ و شاپر کل مالیتی 30ہزارروپے، سسکتھ روڈ پر سعد رضا کے کمرے سے2موبائل، کمال آباد میں اعجاز احمد کی چکن شاپ سے ایک لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،خیابان سرفراز میں سید حسن کے گھر کے تالے توڑ کر الیکٹرک موٹرز اور دیگر اشیاء، بھنگالی میں عدنان کے دفتر کے تالے توڑ کر سولر سسٹم کی بیٹیریز،انورٹرز،یوپی ایس،اوون ، لیپ ٹاپ ،کمپیوٹرز،ایل سی ڈیز اور ٹرانسفارمر، پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب صابر حسین کے زیر تعمیر مکان سے بجلی کی تاریں،وائرنگ تاریں، موٹر پلاسٹک ڈرم اور جنریٹرمالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ5وٹر سائیکل چوری ،2ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی، تھانہ آبپارہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ سنبل اورتھانہ نون کے علاقوں سےموٹر سائیکل چوری ہوئے۔