• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ گرانٹ پراپرٹی کے غیرقانونی کمرشل استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی (ساجد چوہدری) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی کے غیرقانونی کمرشل استعمال کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے ، گزشتہ روز ایسی جائیدادوں کے غیرقانونی کمرشل استعمال پر آپریشن کے دوران ایک درجن اولڈ گرانٹ پراپرٹی سربمہر کر دی گئیں ، ذرائع کے مطابق کینٹ ایریاز میں بڑی تعداد میں اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا کمرشل استعمال جاری ہے ، لوگوں نے موقع پر دکانیں بنا رکھی ہیں ، پورے گھروں کو عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے کمرشل کر رکھا ہے ،لوگوں نے مرمت کے نام پر تیار چھتیں تک ڈال لی ہیں، راولپنڈی کینٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے ایسی تمام جائیدادوں کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری عامر رشید وریا کا کہنا تھا کہ ہر غیرقانونی کام کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید