• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور: مشفق کی 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری، لٹن کے 104 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میرپور میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن آئر لینڈ کی ٹیم 98 نز پرپانچ وکٹ گنواکر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔ حسن مراد نے دس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں مشفق الرحیم نے سویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں476رنز بنائے۔ لٹن داس نے128 اور مشفق الرحیم نے106 رنز بنائے۔ آئر لینڈ کے اینڈی میک برائن نے109 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کے بعد مشفق الرحیم ایک منفرد فہرست میں شامل ہوگئے۔ اس فہرست میں دنیا کے وہ دنیا کے 10 ویں خوش نصیب کرکٹر ہیں جنہوں نے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس قابل فخر کلب میں پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق کے نام بھی موجود ہیں ۔