کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ کپتان کو کھلاڑیوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانی چاہیے۔ خوشی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی۔ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کا پلان ہے، زمبابوے کیلئے اپنے تین سویں انٹرنیشنل میچ میں جیت دلانا میرے لیے خاص ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قومی شرٹ پہن کر صرف جیت کا سوچتے ہیں۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا جوش و جذبہ پیدا کرنے کےلیے کافی ہے۔ زمبابوے نے رواں سال دس ٹیسٹ میچز کھیلے، اس سال کافی کرکٹ کھیلی جو بہتر ہونے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، زیادہ میچز ہاری لیکن دیگر ٹیموں کو چیلنج کیا ہے۔ محنت کی بدولت سری لنکا کو شکست دی ہے ۔