• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز آج شروع، آسٹریلیا ٹرافی کے دفاع کیلئے پرعزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعے سے پرتھ میں شروع ہو رہا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں کپتانی اسٹیو اسمتھ کریں گے۔ وہ ٹرافی کے دفاعی کیلئے پرعزم ہیں۔ برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ آسٹریلیا کیلئے ڈیبیو کریں گے۔ پلیئنگ الیون میں عثمان خواجہ ، مارنوس لبوشین،کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، ایلیکس کیری ،میچل اسٹارک ، نیتھن لیون اور اسکاٹ بولینڈ بھی شامل ہیں۔ انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر مارک ووڈ اور اسپنر شعیب بشیر کی واپسی ہوئی ہے۔ 12 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بین اسٹوکس (کپتان)، جوفرا آرچر، اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور مارک ووڈ ۔