• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی یک جہتی گیمز کا ترکیہ کی واضح برتری کے ساتھ آج اختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریاض میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز جمعے کو ترکیہ کی واضح برتری کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔ پاکستان کی ایونٹ میں مایوس کن کار کردگی جمعرات کو بھی جاری رہی جہاں اس کے کھلاڑی جیو جسٹو اور ریسلنگ میں بھی بری طرح ناکام رہے ۔جیو جسٹو کے85کے جی میں پاکستان کے ذاکر عباس اپنے دونوں مقابلوں میں شکست سے دوچار ہوئے جبکہ ریسلنگ کے65کے جی میں پاکستان کے محمد عبداللہ بھی آذر بائی جان کے یوسف کے ہاتھوں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ جمعے کو ہونے والی اختتامی تقریب میں سعودعی عرب کی ثقافت پیش کی جائے گی، اگلے میزبان ملائیشیا اولمپکس کمیٹی کے حکام کو گیمز کا پرچم دیا جائے جو 2029 میں ہوں گے، ریاض کے گیمز میں ترکی پہلی، ازبکستان دوسری، ایران تیسری پوزیشن پر ہے، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل نے پاکستان کو گولڈ میڈلسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کرایا۔ پاکستان ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل کے ساتھ23 پوزیشن پر ہے۔