• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر فائرنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد پر مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس پر فائرنگ، منشیات فروشی اور جعلسازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے پولیس پر فائرنگ اور ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ دولت گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منیراحمدکو گرفتار کرکے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی،پولیس نے مختلف واقعات میں دو افراد کے مردہ حالت میں پائے جانے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے تیزرفتاری کے الزام میں ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور مردہ جانوروں کا گوشت بھی برآمد کر لیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے ملزم فرحت عباس سے 700گرام چرس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم شرجیل اختر سے 20لیٹرشراب، ملزم صفدر سے 25لیٹر شراب، ملزم بلال سے 530گرام چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم سعید سے 15لیٹر شراب، دولت گیٹ پولیس نے ملزم منیر احمد سے 1100گرام ہیروئن، بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عامر سے 534کپیاں شراب، ملزم شفیق سے شراب ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم کوثر عباس سے شراب اورملزم وسیم سے شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید