ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی شیخ صلاح الدین نے گزشتہ روز بہاولپور میں اخبار فروش یونین کے سیکرٹری اطلاعات ملک زادہ فلک شیر امام اور مقامی صحافی محمد اقبال دانش سے ملاقات کی، انہوں نے ملک زادہ فلک شیر امام کو کراچی میں منعقدہونے والے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث اخبار فروش شدید مشکلات کا شکار ہیں، جن کے حل کے لیے فیڈریشن نے جامع تجاویز تیار کر لی ہیں۔