ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریاشعبہ فارماسیوٹکس کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا آگہی سیمینار اور مفت سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر سمینہ افضل، احمد ندیم خالد اور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارعلی رانا نے تھیلیسیمیا کی روک تھام، تشخیص اور علاج سے متعلق آگہی فراہم کی،سیمینار میں طلبہ کے لیے معلوماتی کوئز مقابلہ بھی رکھا گیا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو نقد انعامات دیے گئے۔