ملتان(سٹاف رپورٹر) اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری مسعود عزیزاور دیگر رہنماؤں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی فلور ملز کو 3000 روپے والی گندم نہیں دی جارہی اور اب 3700 روپے والی گندم سے کس طرح 1800 روپے والا آٹے کا تھیلا دیا جائے جب کہ اپر پنجاب کو1300روپے والی گندم دی جارہی ہے جو جنوبی پنجاب کی فلور ملز اور عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔