ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، فائرنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد پولیس نے پولیس پر فائرنگ اور ساتھی کو گولی مارکر زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے دوران گشت مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پر فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا توفصلوں میں ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا اور باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،زخمی ملزم کی شناخت محمد ریاض کے نام سے ہوئی جس کو گرفتار کرلیا گیا، سٹی شجاع آباد پولیس نے شہری کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پھو پھا نے بھتیجے کو گولی مارکر زخمی کردیا، ملزم فرار جب کہ سٹی جلالپور پولیس نے واقعے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے 9سالہ بچی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر غیر قانونی طریقے سے پیٹرول اور ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بی زیڈپولیس نے دیگر اداروں کی مدد سے گمشدہ بچی کو بازیاب کروالیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ صدر جلال پور پولیس نے 15سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر زیادتی کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قطب پور پولیس نے چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد و دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کرنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قطب پور اور ممتاز آباد پولیس نے پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کے الزام میں ایک نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،چہلیک پولیس نے ملزم جمشید علی سے 10لیٹر شراب ،شاہ شمس پولیس نے ملزم اختر سے 1100گرام آئس ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم ندیم سے شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ارسلان سے 10لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب ،کپ پولیس نے ملزم عامر سے 1060گرام ہیروئن، بی زیڈ پولیس نے ملزم نعیم سے 1100گرام چرس، قادر پورراں پولیس نے ملزم قاسم سے 9لیٹر شراب ،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم انور سے شراب اور بستی ملوک پولیس نے ملزم شوکت حسین سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے شہری سے زیادتی کوشش کرنے کے الزام میں چار نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔