• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

114ملین روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں گھنٹہ گھر سے موٹر سائیکل مارکیٹ تک 114 ملین روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے تحت سڑک کی اپ گریڈیشن، نئی ٹف ٹائلز کی تنصیب اور پیدل چلنے والوں کے لیے بہتر راہداریاں تعمیر کی جائیں گی،منصوبے کے تحت جگہ جگہ بینچز نصب کیے جائیں گے اور مقررہ مقامات پر شیڈز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آئیں۔ کمشنر عامر کریم خاں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید