ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر تشویش اور فوری ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل، چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق و دیگر عہدیداران ممتاز علی بابر، عزیز الرحمٰن انصاری، حاجی اصغر اکبر، عاطف ریحان، میاں ظفر اقبال، ملک اختر حسین، رحمت علی قریشی، ملک طیب آرائیں نے ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے، مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری ڈینگی سپرے مہم شروع کی جائے اور ہسپتالوں میں اضافی بیڈ اور سہولتیں مہیا کی جائیں۔