ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا اور ہسپتال کے سٹاف کی حاضری اور میڈیسن کے اسٹاک کو بھی چیک کیا۔