• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدہ ابراہیمی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے، اعزاز چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ معاہدہ ابراہیمی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے ۔ چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا خطرہ نہیں ہے کیوں کہ بھارت ہماری قوت آزما چکا ہے ۔ مشاہد حسین اور اعزاز چوہدری اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانوں کو اُن کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے ۔ میزبان حامد میر نے پروگرام کے آغاز میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکھنڈ بھارت کے نقشے میں افغانستان بھی شامل ہے لیکن افغانستان نے اس بات پر کبھی احتجاج نہیں کیا۔ افغانستان کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ افغان قوم کے خلاف آٹھ نو فلمیں بن چکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید