کراچی( ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ججز کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ کئی ججز چھبیسویں ترمیم کے شاک سے نہیں نکل پائے تھے کہ ستائیسویں آگئی۔ صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ استعفوں سے کسی تحریک کا بننا مشکل نظر آتا ہے چونکہ بار ایسوسی ایشن میں یکسوئی نہیں ہے بار کونسل تقسیم ہیں۔ وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز اپنا لئے گئے ہیں وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنا لئے ہیں۔ آئینی عدالت قائم ہوچکی ہے۔