• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) معلوم ہوا ہے کہ نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کیلئے ا نفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے 5افسروں کے انٹرویو زلئے،تعیناتی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کیلئےجمعرات کے روزا نفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تقرری کے منتظر ڈاکٹر طارق محمود خان ، وزیر اعظم کے پر یس سیکرٹری ارشد منیر‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل ‘ایگزیکٹو ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی عمرانہ وزیر اورایگزیکٹو ڈی جی ٖ ڈیجیٹل کمیو نیکیشن ڈ یپارٹمنٹ اور ڈی جی ریڈیو سعید احمد شیخ کے انٹرویو لئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے ہدایت ملنے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا نوٹیفیکیشن جا ری کرے گا۔یاد رہے کہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا عہدہ 23 اکتوبر2025 سے خالی ہے۔ عنبرین جان کی22کتوبر کو ریٹائرمنٹ پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا عہدہ خالی ہوا تھا اور ابھی تک اس عہدے پر کسی افسر کی تقرری نہیں کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید