اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں صاف توانائی کی فراہمی کے منصوبے کےلیے 33کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، یہ منصوبہ حکومت کی ’سب سے ترجیحی سرمایہ کاری‘ میں سے ایک ہے، جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو توسیع دینا اور کم لاگت قابلِ تجدید توانائی اور پن بجلی کو بڑے لوڈ مراکز تک پہنچانا ہے،تقریباً 290 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر، اسلام آباد اور فیصل آباد کو سپلائی کرنیوالاگرڈ انفراسٹرکچر اپ گریڈ ہوگا۔