اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم نےپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور نجی میڈیکل کالجز کے درمیان بڑھتی ہوئی چپقلش کا ایشو حل کرنے کیلئے ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل د یدی ۔ وفاقی وزارت قومی صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین پی ایل کے آئی ڈاکٹر سعید اختر، میجر جنرل (ر) اظہر کیانی، سیکریٹری صحت، صدر پی ایم ڈی سی اور پیامی کے نمائندگان شامل ہیں۔ وزارت صحت کمیٹی کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔