• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی PIA نجکاری تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے ، پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ، انہوں نے یہ ہدایت پاکستان انٹر نیشنل ایئرلا ئنز کے امور پر منعقدہ اہم اجلاس میں دی، اجلاس کو پی آئی اے کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، ن 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ، جلد بڈنگ ہوگی ،جکاری کے حوالے سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید