• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی آج صدر ٹرمپ سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگے

نیویارک ( عظیم ایم میاں) نیویارک سٹی کے نو منتخب ڈیمو کریٹ مئیر 34سالہ ظہران ممدانی ری پبلکن امریکی صدر ٹرمپ سے جمعہ 21نومبر کو وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔اس کا پہلا اعلان صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر کیا گیا جسکی تصدیق ظہران ممدانی کی خاتون ترجمان نے بھی کردی ہے- یہ ملاقات ظہران ممدانی کی درخواست پر ہو رہی ہے- ٹرمپ نے اپنی شدید مخالفت کرتے ہوئے ممدانی کی انتخابی کامیابی کو روکنے کیلئے کمزور ری پبلکن امیدوار کو نظر انداز کرکے ممدانی کے مخالف مضبوط امیدوار اینڈریو کومو کی حمایت کی لیکن ممدانی نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ ممدانی کے مئیر منتخب ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کا ایک بیان حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے ممدانی کے ساتھ” ورک آؤٹ‘‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امریکی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کے عالمی مرکز نیویارک میں ایک سوشلسٹ ڈیموکریٹ مئیر کو شہر کی بسوں پر مفت سفر، غریب طبقے کیلئے رینٹ کنٹرول، سستی فوڈ شاپس اور عوامی فلاح کے دیگر سوشلسٹ اقدامات اور منشور پر عمل کرنے میں ممدانی کو مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہونے کے امکانات ہیں۔ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو نیویارک کے مئیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اہم خبریں سے مزید