دبئی( جنگ نیوز)دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارتی پائلٹس کا PAFپویلین کا دورہ،جے ایف17تھنڈر کی تفصیلات پوچھیں،تفصیلات کے مطابق دبئی ایئر شو میں پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے اور پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے اور انہوں نے اس شاندار شاہکار کو دیکھنے کیلیے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔بھارتی افسران و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی۔