اسلام آباد (فاروق اقدس) فضل الرحمان کا دورہ بنگلہ دیش مکمل‘ دبئی میں ایک روزہ قیام ،کل اسلام آباد پہنچیں گے ،جے یو آئی مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس 23اور 24نومبر کو طلب ،27ویں ترمیم‘ حالیہ قانون سازی پرغورو خوض ‘ اہم فیصلے متوقع۔تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے 10روزہ دورے کے بعد دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد اسلام آباد آ جائیں گے۔