تہران (جنگ نیوز) ایران نے امریا کے ساتھ معجوہری مذاکرات بحالی کے لیے سعودی ثالثی کی درخواست کر دی۔ صدر پزشکیان کا ولی عہدمحمد بن سلمان کو خط، ٹکراؤ نہیں چاہتے، اپنے حقوق کی ضمانت پر سفارت کاری کے ذریعے جوہری تنازع حل کرنے پر تیار ہیں، امریکا و ایران مذاکرات پر متفق لیکن بنیادی مطالبات پر اختلافات باقی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے سعودی عرب سے مدد مانگی ہے۔