• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو تشکیل شدہ قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس دسمبر 2025 میں طلب

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وفاقی حکومت نے نو تشکیل شدہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے پہلے اجلاس کو دسمبر 2025 کے پہلے ہفتے میں طلبکر لیا ہے۔ نیشنل فنانس کمیشن کا پہلا اجلاس 4 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا ہے، جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ ابتدائی طور پر یہ تجویز دی گئی تھی کہ این ایف سی فارمولا میں تبدیلیاں 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بنائی جائیں، لیکن یہ مرحلہ اہم اتحادی شراکت داروں کے درمیان مشاورت کے دوران خارج کر دی گئی۔ این ایف سی کی دوبارہ تشکیل کے بعد مرکز نے این ایف سی کا اجلاس طلب کیا تھا لیکن حالیہ سیلاب کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید