لاہور(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر تین روزہ اجتماع عام آج ہوگا۔ مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے ’’بدل دو نظام ‘‘ تین روزہ اجتماع عام کا آغاز آج بروز جمعہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے ہوگا۔ ڈاکٹر علی محی الدین قرۃ داغی رئیس الاتحاد العالمي لعلماء المسلمين اور ڈاکٹر عطا الرحمن ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خطبہ جمعہ اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی کرائیں گے۔ اجتماع عام کا افتتاحی سیشن ساڑھے تین بجے تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوگا۔ جس کے بعد لیاقت بلوچ ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور پھر حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی پاکستان افتتاحی خطاب کریں گے۔