• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی چیئرمین کی تقرری، 30 امیدوار انٹرویو کے لیے طلب

کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں مستقل چئیرمین کی تقرری کا عمل اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے، کیونکہ سلیکشن کمیٹی نے 500 امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ کے بعد انٹرویو راؤنڈ کے لیے 30 امیدواروں کو 26 اور 27 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ ایچ ای سی کی سیکشن آفیسر کرشمہ میر نے انٹرویو کے سلسلے جمعرات کو امیدواروں کو وٹس اپ پر خطوط ارسال کردیئے ہیں جس میں امیدواروں کو 26 اور 27 مئی کو وزارت تعلیم و تربیت کی کمیٹی روم میں بلایا گیا ہے۔ سندھ سے صرف 3 امیدواروں کا ہی انتخاب ممکن ہوسکا ہے جن میں ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر مدد علی شاہ اور ڈاکٹر سلیم رضا سموں شامل ہیں جب کہ باقی امیدواروں میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر نیاز، ڈاکٹر حبیب، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر ضیا القیوم، ڈاکٹر حیدر عباس ، ڈاکٹر روبینہ فاروق، ڈاکٹر ظہور بازئی اور دیگر شامل۔ 9 رکنی تلاش کمیٹی دو روز تک 30 امیدواروں کے انٹرویوز کرے گی جن میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ جب کہ اراکین میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، ڈاکٹر اورنگ زیب، عارف سعید، سلمان اختر، سیکرٹری ایپکس کمیٹی جہانزیب خان، پرووسٹ، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر انجم ہلائی، ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی، سیکریٹر ی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کمیٹی کے رکن/سیکرٹری ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید