• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان شروع ہونے سے ٹریفک حادثات میں 50 فیصد کمی، ڈی ایس پی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں ای چالان شروع ہونے سے ٹریفک حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے اور اموات کی ماہانہ شرح 98سے کم ہوکر 46تک آگئی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن کاشف ندیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ای چالان شروع ہونے کے بعد ٹریفک حادثات میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ فروری مارچ اور اپریل کے مہینوں میں اوسط ماہانہ 98 اموات ہو رہی تھی مگر ہی چالان شروع ہونے کے بعد دو ماہ میں یہ تعداد 46 تک نیچے آئی ہے اور حادثات 50 فیصد کم رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کراچی کے ای چالان سسٹم میں کسی دوسرے صوبے کی کسی بھی گاڑی کا چالان نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ سندھ میں کسی دوسرے موٹر وہیکل کا ڈیٹا ہی موجود نہیں اور ہمارا ڈیٹا کسی دوسرے صوبے کے سسٹم میں نہیں ہے مگر اب صوبائی حکومتوں نے ٹیکنیکل شیئرنگ پر کام شروع کردیا ہے۔ دو ہفتے بعد کراچی میں بھی آن لائن موٹر وہیکل والے دوسرے صوبے کی گاڑی کا چالان ہو سکے گا۔
اہم خبریں سے مزید