لاہور(آصف محمود بٹ) تھائی لینڈ کے پاکستان میں سفیررونگ وُدھی ویرا بُترنے کہا ہے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لئے ایک اور تین سال کے بزنس ویزہ کی سہولت موجود ہے جس سے کارباری برادری کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ویزہ سہولت سے کاروباری مواقع میں اضافہ ہو گا،مناسب پالیسی سپورٹ،ایف ٹی اے منظوری کے بعد تجارتی حجم 2.2 بلین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے بعد صدر فہیم الرحمن سہگل سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا، فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ آئی ٹی، الیکٹرک وہیکلز، فارما، قابل تجدید توانائی، انجینئرنگ مصنوعات اور سیاحت تعاون کے اہم شعبے ہیں ۔ تھائی لینڈ کے سفیر رونگ وُدھی ویرا بُتر نے اپنے دورہ لاہور چیمبر کے دوران پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ سے اس شعبے میں مہارت حاصل کر کے نہ صرف حلال فوڈ بلکہ حلال پراڈکٹس مارکیٹ میں بھی تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ ۔صدرلاہور چیمبر نے الیکٹرک وہیکلز، فارما، موبائل ڈیوائسز، سولر اور قابل تجدید توانائی کے آلات، انجینئرنگ مصنوعات، پروسیسڈ فوڈ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی سیاحت میں مہارت پاکستان کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کاروباری وفود کے تبادلے، تجارتی نمائشوں میں شرکت اور پرائیویٹ سیکٹر کے قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔