کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ووٹرز کا کہنا ہے وائٹ ہاؤس کی معاشی پالیسیاں فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہیں، ٹرمپ کی معاشی و مجموعی مقبولیت ریکارڈ حد تک کم، 76فیصد ووٹرز معاشی حالات کو منفی قرار دے رہے ہیں۔ مہنگائی پر دونوں جماعتوں کے ووٹرز پریشان، شٹ ڈاؤن کے بعد دونوں پارٹیوں و لیڈروں کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔ فاکس نیوز کے تازہ قومی سروے کے مطابق امریکی ووٹرز کی بڑی اکثریت معاشی حالات کو منفی قرار دے رہی ہے اور سمجھتی ہے کہ موجودہ وائٹ ہاؤس کی پالیسیاں فائدے کے بجائے نقصان پہنچا رہی ہیں