اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں ممکنہ منتقلی پر اسلام آباد کی وکلاء تنظیمیں آمنے سامنے آ گئیں۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے ہائیکورٹ کی ممکنہ منتقلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو جنرل باڈی اجلاس بلا لیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کی ممکنہ منتقلی اور نئے وکلاء کمپلیکس متعلق ہائیکورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس آج جمعہ کو دو بجے طلب کر لیا۔