کراچی (اسد ابن حسن) نادرا 46 انٹیلی جنس افسر بھرتی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملازمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور مشکوک افراد کی شناختی کارڈ دفاتر میں آمد کی تناظر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک بھر کے منتخب 46 سینٹرز میں انٹیلی جنس افسران کی بھرتیوں اور تعیناتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں 6، ملتان میں 3، سکھر میں 10، کراچی میں 15، گوادر میں 3، گلگت بلتستان میں 6 اور آزاد جموں کشمیر میں 3 افسران بھرتی کئے جائیں گے۔ خواتین بھی اگر مطلوبہ معیار پر پورا اتریں گی تو ان کو فوقیت دی جائے گی۔