• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ اینکلیو اسلام آباد کے رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

اسلام آباد( رانا غلام قادر )سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے مشتر کہ پراجیکٹ مارگلہ اینکلیو اسلام آ باد کے رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب گزشتہ روز جناح کنونشن سنٹر اسلام آ باد میں منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ الاٹیوں کو وعدہ کے مطابق جدید تر ین رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔قرعہ اندازی  شفاف طریقے سے مکمل  ،تین کیٹگریز کے رہائشی پلاٹس کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی جن میں 125مربع گز ۔ 250مربع گز اور500مربع گز کے رہا ئشی پلاٹس شامل ہیں، پراپرٹی ریکارڈ کو سکین کر رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد دا نیال نے کہا کہ مارگلہ اینکلیو مثالی رہا ئشی سکیم ہوگی جس میں پانی ۔ بجلی ۔گیس۔ تعلیم ۔صحت تفریح اور سیکو رٹی سمیت تمام سہو لتیں فراہم کی جا ئیں گی ۔ جکھرنڈا کلب تعمیر کیا جا ئے گا۔ تقریب میں الاٹیوں نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید