اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) وزیراعلی پنجا ب مخترمہ مریم نواز شریف کو کین کمشنرپنجاب امجد حفیظ کی جانب سےجمعرات کو کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملوں کےبارےمیں رپورٹ پیش کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہورہا ئی کورٹ کے18نومبرکےفیصلےکےبعد پنجاب میں40 شوگر ملیں فنکشنل ہو گئیں ۔وزیر اعلی کے حکم پر29 شوگر ملوں نے 15نو مبرسے کرشنگ شروع کی جبکہ 12شوگرملیں 20نومبر سے فنکشنل ہوگئی ہیں ۔ جن کےمطابق حمزہ ون فیصل آباد حمزہ ٹوجھنگ ، انڈ س شوگرمل راجن پور،کشمیرشوگرملز جھنگ ، مدینہ شوگرمل چینوٹ ، نو ن شوگرملزشرگودھا ، رمضان شوگرملزچینوٹ ، سفینہ شوگرملزچینو ٹ ، اس ڈبیلوشوگرملز سرگودھا ، طارق کارپوریشن شوگرملزفیصل آباد ، ٹوسٹار ملز ٹی ٹی ایس ، یونیکول شوگرملز سرگودھ شامل ہیں کین کمشنرپنجاب کےمطا بق شوگر ملیں منا سب گنے کی مقدار کے انتظارمیں بوائلرز چلاکرانتظارمیں بیٹھی ہیں، شکرگنج شوگرملز ون اینڈ ٹو،بھون جھنگ ، جو ایف بی آر نے بند کر رکھیں ہیں ۔ان سمیت شوگرملیں گنےکی مناسب مقدار آنے کا انتظارکررہی ہے ان میں آ دم ،المغیزٹومیانوالی ،بابافرید شوگرملز اکھا ڑہ چنا شوگرملز فیصل آبا د ، چوہدری شوگرملزرحیم یارخان ، حق باہوشوگرملز جھنگ ، اتفا ق شوگرملز بہا لپور ، پتوکی شوگرملز قصور، ٹانڈلیہ والاایم جی آرشامل ہیں یہ شوگرملیں منا سب مقدارمیں گنےآ نے پرکرشنگ شروع کردیں گی ۔