• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ، مداخلت نہیں کریں گے، پاکستان

اسلام آباد (فاروق اقدس، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزابنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان اس میں مداخلت کو مناسب نہیں سمجھتا،بنگلہ دیش کے عوام جمہوری اور آئینی عمل کے ذریعے اپنے مسائل کو سلجھانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ہمیشہ تیار ہے،افغان سرزمین مسلسل پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، تجارت پر پابندی برقرار رہے گی ۔یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور ان کے سوالوں کے جواب میں کہی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کے باعث افغانستان کیساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں اور ہر طرح کی تجارت معطل کر دی ہے، سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے میں تاخیر کی ذمہ داری افغان طالبان پر عائد ہوتی ہے،افغانستان کو فتنہ الخوارج ، فتنہ الہندوستان اور ان سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کی حمایت بند کرنا ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید