کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کے درمیان ٹرمپ نے پاکستان کو ایک بار پھر عالمی منظر نامے پر لا کھڑا کیا۔ جون میں واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے ایک عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے، عاصم منیر نے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں موجود ایک شخص کے مطابق، جس نے نجی نوعیت کی وجہ سے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، پاکستان کے کئی دہائیوں کے سب سے طاقتور آرمی چیف نے شرکاء کو بتایا کہ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا تھا، اور اس کا کریڈٹ انہیں دیا کہ انہوں نے ایک ایسی جنگ بندی کرائی جس نے مئی میں ہمسایہ ایٹمی طاقت بھارت کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کو روک دیا۔