اسلام آباد( نیو ز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف سےوزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ جمعرات کوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔