لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چوہدری محمد اقبال نے27ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کی دوسری درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا گیا ہےآپ کی درخواست بھی فل بنچ میں سماعت کیلئے بھجوا دیتے ہیں، ایڈووکیٹ شاہد رانا نےدرخواست میں موقف اپنایا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرایا ہے ،طے شدہ منصوبے کے تحت صدر نے بھی فوری مسودہ پر دستخط کر دیئے۔