• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں بینجو نواز فنکار استاد نور بخش چھا گئے

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں بینجو نواز فنکار استاد نور بخش چھا گئے۔موسیقی کے دیوانے لڑکے اور لڑکیوں جھوم اٹھے ،رنگ و نور کی بارش رات گئے تک جاری رہی۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول2025“ کے 22 ویں روز میورل آرٹ کا افتتاح، فلم اسکریننگ، 3تھیٹر پلے ”Heroes of the fourth turning“، ”خودکشی سے پہلے“ اور لبنان کی جانب سے تھیٹریکل پرفارمنس پر مبنی ”Stories from the room“ پیش کیاگیا، جبکہ بینجوکی دھنوں پر معروف بلوچی لوک فنکار استاد نور بخش نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔ فیسٹیول کے 22ویں روز کا آغاز فرانس اور پاکستانی مصوروں کی جانب سے آرٹس کونسل کی بیرونی دیوار پر بنائے گئے میورل آرٹ کے افتتاح سے کیا گیا۔ میورل آرٹ کا افتتاح فرانس کے قونصل جنرل Alexis chahtahtinsky اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیا۔ فرانسیسی آرٹسٹ Nasty, Sety Globe اور پاکستانی مصور عفان طارق (اSpray Therapy) نے آرٹس کونسل کی دیواروں کو عالمی معیار کے میورل آرٹ سے رنگوں میں ڈھالا ہے۔ ۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ فرانس کا سفارتخانہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں مسلسل اپنی دلچسپی کا اظہار کررہا ہے۔ لبنان کی جانب سے تھیٹریکل پرفارمنس پر مبنی تھیٹر پلے ”Stories from the Room“ پیش کیا گیا جس میں Sahar Assaf سلیمان رومی، شہریار، علیزے، فیصل، ایم علی دانیہ اور ماتی مختلف نے حقیقی کہانیوں، انٹرویوز اور دستاویزات کو تھیٹر پرفارمنس میں بدل دیا۔ آڈیٹوریم I میں اردو تھیٹر پلے ”خود کشی سے پہلے“ پیش کیاگیا تھیٹر کی مصنفہ بی گل اور ڈائریکٹر خالد احمد تھے جبکہ فنکاروں میں نذرالحسن ، طارق راجا ، حنیف خان اور سمیرا علی نے بہترین اداکاری کی۔ ”خودکشی سے پہلے“ ایک کثیر جہتی تھیٹر تھا جس میں مکالمے، رقص، موسیقی اور شاعری کو شامل گیا۔ ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 22ویں روز کا اختتام بلوچی لوک فنکار استاد نور بخش کی میوزیکل پرفارمنس پر ہوا، جہاں استاد نور بخش نے بینجو کی دلکش دھنوں پر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ جون ایلیا لان میں بلوچی ثقافت سے محبت رکھنے والے شائقین کا جمع غفیر تھا۔
اہم خبریں سے مزید