• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی جامعہ کراچی کے تحقیقی اداروں کی علیحدگی پر شدید تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین اسمبلی نے جامعہ کراچی کے تحقیقی اداروں کی علیحدگی پر شدید تشویش تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی صوبہ سندھ کا سب سے بڑا علمی و تحقیقی مرکز ہے، حکومتِ سندھ کی جانب سے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کی تیاری شدید تشویش اور افسوس کا باعث ہے۔ایسے اقدامات جامعہ کراچی کی ڈگریوں کی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اس کے معیار کو سوالیہ نشان بنا سکتے ہیں۔جامعہ کراچی کے اداروں کو اس طرح ایک ایک کر کے علیحدہ کرنا تعلیمی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے، جس کی مثال سندھ کی کسی اور جامعہ میں نہیں ملتی۔
اہم خبریں سے مزید