کراچی (جنگ نیوز)”پاکستان آئیڈل“ گالا راؤنڈ،لائیو اسٹیج، ججز کے فیصلے ،اور ”عوام کے ووٹ“کا جادو، ”جیو ٹی وی“ پر آج دیکھیں ، پاکستان آئیڈل اپنے شاندار گالا راؤنڈ کے ساتھ عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں سُروں کا جادو، روشنیوں کی چمک اور فنکاروں کے خواب مل کر ایک یادگار سنگِ میل ثابت ہونے والے ہیں۔ عالیشان اسٹیج، جھلملاتی روشنیاں اور جگمگاتے چہرے، سب اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ اب مقابلہ صرف گائیکی کا نہیں، حوصلے، اعتماد اور حقیقت کے اس لائیو اسٹیج پر کھڑے رہنے کا ہے۔۔ پاکستان آئیڈل کی ہر قسط کے ساتھ مقابلہ مزید سخت، دیوانے مزید بیتاب، اور موسیقی کا جنون مزید تیز ہو جاتا ہے۔میوزک کا سب سے بڑا شو ہر ہفتے اور اتوار کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کیا جاتا ہے۔