ایک سابق برطانوی فوج کے اڈے، جہاں سیاسی پناہ کے تقریباً 600 متلاشیوں کو رکھا گیا ہے، کی سیکیورٹی اچانک بڑھا دی گئی۔
فوجی اڈے پر جانے کےلیے سیاسی پناہ کے منتظر خواہشمند امیدواروں کو صرف 48 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسٹ سسیکس میں کروبورو آرمی ٹریننگ کیمپ کے منصوبوں پر رہائشیوں کی طرف سے احتجاج اور بغاوت سامنے آ رہی ہے، ہر ہفتے یہاں لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج کےلیے باہر نکلتی ہے۔
گزشتہ روز محافظ دستوں کو وہاں کھوجی کتوں کے ساتھ گشت کرتے دیکھا گیا ہے جبکہ رہائشی علاقے میں بارڈ بھی لگادی گئی ہے۔
کم بیلی، جو کروبورو شیلڈ گروپ کی سربراہی کے فرائض نبھاتے ہیں، نے وزیر مملکت برائے سرحدی سلامتی اور پناہ الیکس نورس سے ملاقات کی ہے اور اس معاملے پر تجاوز کا تبادلہ کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں جنوری تک پناہ گزینوں کو منتقل کرنے کے منصوبوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا، مگر انہیں ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان منصوبوں کی خبریں مل رہی ہیں، وہ اس منصوبے کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے اور اس کے لیے انہوں نے فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی ہے۔