• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب میرین کیبل سسٹم تعیناتی؛ پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مضبوط کر لیا

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)سب میرین کیبل سسٹم  تعیناتی،پاکستان نے  عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مضبوط کر لیا ،وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام  کےترجمان کے مطابق پاکستان  نے SEA-ME-WE 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مضبوط کیا ہے، یہ 19,200 کلومیٹر اعلیٰ صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان ممالک سے جوڑتا ہے۔مجموعی  صلاحیت کے 100 ٹی بی پی ایس  سے زیادہ کی پیشکش کرتے ہوئے، SEA-ME-WE 6 جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے راستوں میں سے ایک فراہم کرے گا۔ہفتہ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلیکام سے جاری بیان کے مطابق کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (پاکستان)، بنگلہ دیش سب میرین کیبل کمپنی، بھارتی ایئرٹیل، دھیراگو، جبوتی ٹیلی کام، موبیلی، اورنج، سنگٹیل، سری لنکا ٹیلی کام، ٹیلی کام مصر، ٹیلی کام ملائیشیا، اور ٹیلن شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید