کراچی (اسد ابن حسن) اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں سڑکوں، گلیوں کی بحالی اور پکے ڈرینیج نظام کے کام تیزی سے جاری ہیں اور اس پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں مگر کراچی کا نمبر کب آئے گا کسی کو نہیں معلوم۔ کراچی کے 90 فیصد علاقوں میں سڑکوں کا برا حال ہے اور یہی حال گلیوں کا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے سے زیادہ کے کام کے ٹینڈرز جاری کیے گئے۔ اب ہائی وے ڈویژن نے ضلع قمبر شہدادکوٹ میں پیور بلاک ڈرینج اور سڑکوں کی استرکاری کے نصف ارب سے زائد کے 62 ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔